ہوم World بھارتی اداکار پر فلم میں کام دینے کا جھانسہ دیکر خاتون سے...

بھارتی اداکار پر فلم میں کام دینے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

0



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار نوین پالے پر خاتون اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکار نے فلم میں کام دینے کا جھانسہ دے کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملیالم فلم نگری میں اداکاراوں کے جنسی استحصال سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد ملیالم انڈسٹری کی اداکاراوں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور اب ایک اورمبینہ زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا)نے اداکار نوین پالے سمیت 6 ارکان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام ملزمان نے اسے فلم میں اداکاری کا موقع دینے کا وعدہ کرنے کی آڑ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ 
رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کی جانب سے درج شکایت کے مطابق جنسی زیادتی کا یہ مبینہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں دبئی میں پیش آیا تھا۔دوسری جانب نیوین نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ مجھے ایک جھوٹی خبر ملی ہے جس میں مجھ پر ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ براہ کرم جان لیں کہ یہ سراسر غلط ہے۔
خیال رہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراو¿ں کے جنسی استحصال پر جاری ہونے والی ہیما کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انڈسٹری میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ جنسی طور پر ہراساں کرنا ہے اور کئی خواتین اس بارے میں کھل کر بات کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے اگر اس حوالے سے کچھ کہا تو انڈسٹری پابندی لگا دے گی اور کوئی کام نہیں دے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کرنا عام سی بات ہے، ڈائریکٹر، پروڈیوسر سے لے کر پروڈکشن کنٹرولر تک اس میں شامل ہیں، ملیالم فلم انڈسٹری میں ایڈجسٹمنٹ اور سمجھوتا بہت عام الفاظ ہیں اور شواہد کی بنیاد پر یہ ماننا پڑا کہ انڈسٹری کے بڑے نام بھی اس میں ملوث ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version