ہوم World سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف مل گیا

0



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف مل گیا،عدالت نے ٹرمپ اور ان کے کاروبار کے خلاف نصف ارب ڈالر کے سول کیس کا نفاذ روکنے کا حکم دیدیا،ٹرمپ کو سول کیس کا نفاذ روکنے کیلئے 175 ملین ڈالر کا بانڈ جمع کرنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے اٹارنی جنرل نے رواں ہفتے سابق امریکی صدر کے کچھ اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا تھا،ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے پر کرمنل کیس چل رہا ہے،5 رکنی بنچ نے ٹرمپ کو 10 دن میں بانڈ جمع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہاکہ سول کیس کا نفاذ مکمل ختم نہیں، عارضی طور پر ملتوی کر رہے ہیں،سابق صدر کا کہناتھا کہ بہت جلد رقم یا بانڈ جمع کرائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version