ہوم World اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا

0



تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے منگل کی رات لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر مارے گئے تاہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ تصدیق کریں گے کہ آیا اسماعیل ہنیہ میزائل حملے یا پھر بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version