ہوم Health and Education بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0


علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں 3 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں پولیو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

روااں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 3 کیسز قلعہ عبداللّٰہ سے رپورٹ ہوئے جبکہ چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version