ہوم World امریکہ نے زمبابوے کے صدر سمیت کئی رہنماؤں پر پابندیاں لگادی کیونکہ۔۔۔

امریکہ نے زمبابوے کے صدر سمیت کئی رہنماؤں پر پابندیاں لگادی کیونکہ۔۔۔

0



ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا اور دیگر سینئر رہنمائوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق امریکہ کے طرف سے زمبابوے  کے متنازعہ انتخابات کے ہنگام انسانی حقوق کی مبینہ پامالی اور شہریوں کے استحصال کو ان پابندیوں کا جواز بنایا ہے۔
امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈریان واٹسن جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمرسن منانگاگوا اور زمبابوے  کے کئی دیگر رہنماء کرپشن اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔ جن کی وجہ سے ان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایمرسن منانگاگو ا 2017ء سے زمبابوے کے صدر ہیں۔ اس سے قبل 2014ء سے2017ء تک وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version