ہوم World بیلجیئم ڈسپوزیبل ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک...

بیلجیئم ڈسپوزیبل ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

0



(ویب ڈیسک) بیلجیئم میں ڈسپوزیبل ای سگریٹ ایپل اور کولا سمیت مختلف فلیورز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے تاہم برسلز نے ای سگریٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ کرنے والا یورپ کا پہلا ملک ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے بیلجیئم میں ڈسپوزیبل (ایک بار استعمال ہونے والے) ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یورپی ملک نے یہ فیصلہ تمباکو نوشی کے خلاف اپنے قومی منصوبے کے تحت کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ یہ اقدام اٹھانے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ویپس یعنی ای سگریٹ کو اکثر روایتی تمباکو کی مصنوعات کے مقابلے میں کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، ویپس اپنی منفرد اور رنگین پیکیجنگ اور مختلف فلیورز کے ساتھ ساتھ دھوئیں کی بدبو نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2 سے 6 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

تاہم ان تمام چیزوں کے باوجود ای سگریٹ میں نکوٹین موجود ہوتی ہے جو انتہائی نشہ آور ہے اس لیے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس کے ذریعے نوجوان روایتی تمباکو کی مصنوعات کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version