ہوم World بھارتی ڈاکٹر نے ماں بیوی اور 2بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بھارتی ڈاکٹر نے ماں بیوی اور 2بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

0



(24 نیوز ) بھارتی ریاست یو پی   میں ڈاکر  نے ماں بیوی اور 2 بچوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے ضلع کرشنا کے سب سے بڑے شہر وجئے واڑہ میں 40 سالہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر نےپیٹاماتا پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے اپنی ماں، بیوی اور 2بچوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا، پولیس کو شبہ ہے کہ آرتھوپیڈک سرجن کے انتہائی قدم کی وجہ مالی پریشانی ہوسکتی ہے،مرنے والوں کی شناخت دراوت سری نواس (40)، اس کی بیوی اوشا رانی (36)، دو بچے سیلجا (9)، سریہان (6) اور اس کی ماں رامانما (65) کے طور پر کی گئی ہے۔

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھریلو ملازمہ رہائش گاہ پر پہنچی اور سرینواس کی لاش کوریڈور کے پاس لٹکی ہوئی نظر آئی، اس نے فورا پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا، سراغ لگانے والی ٹیم، سنیفر ڈاگ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین نے گھر سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس کو سرینواس کی لاش گھر کے دروازے پر ملی جب کہ خاندان کے باقی افراد کی لاشیں گھر کے اندر موجود تھیں۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ خاندان کے سربراہ ڈاکٹر سرینواس ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتے تھے اور بعد میں انہوں نے اپنا ایک ہسپتال شروع کیا،انہوں نے مختلف اداروں سے قرضہ لیا، ہسپتال کے خسارے میں جانے اور بھاری قرضوں کے بوجھ کے بعد افسردہ سرینواس نے بوجھ کم کرنے کے لیے ہسپتال کو دوسرے شخص کے حوالے کر دیا،مالی مسائل کو برداشت کرنے سے قاصر، سری نواس نے انتہائی قدم اٹھایا، ہمیں شبہ ہے کہ اس نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version