ہوم World بھارت کی ہیوی ڈیوٹی کامبیٹ ہیلی کاپٹر پاکستانی سرحد پر تعینات کرنے...

بھارت کی ہیوی ڈیوٹی کامبیٹ ہیلی کاپٹر پاکستانی سرحد پر تعینات کرنے کی تیاری بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

0



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان سے متصل اپنی سرحدوں پر ”ایئر ٹینک“ تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور  توقع ہے کہ فضائی ٹینکوں کی تعیناتی کا یہ منصوبہ گرمیوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے حوالے سے آج نیوز نے بتایا کہ  ہیوی ڈیوٹی کامبیٹ ہیلی کاپٹر ”اپاچے“ جسے ائیر ٹینک بھی کہا جاتا ہے جلد ہی پاکستان سے متصل سرحد پر تعینات کیا جائے گا،   بھارتی فوج نے ہیوی ڈیوٹی اور جدید ترین صلاحیتوں سے لیس ہیلی کاپٹروں کے سکواڈرن میں اضافہ کیا ہے،  نائٹ ویژن سسٹم سے لیس اپاچے کو ایک منٹ میں 138 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوج کی مغربی کمان میں اپاچے ہیلی کاپٹروں کو تعینات کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کی پہلی کھیپ فروری 2024 میں امریکا سے موصول ہونی تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی ہے، اب اپاچے ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ مئی میں موصول ہونے کا امکان ہے۔امریکا اور بھارت کے درمیان فروری 2020 میں اس دفاعی خریداری پر اتفاق ہوا تھا۔

اس حوالے سے انڈین آرمی کے ایوی ایشن ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل اجے سوری نے بتایا کہ اپاچے ہیلی کاپٹروں کی سپلائی فروری میں ہی شروع ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version