ہوم World حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا صیہونی فوج کی تصدیق

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا صیہونی فوج کی تصدیق

0



(24 نیوز)اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔ 

غیر ملکی میڈیا کا اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔

حزب اللہ نے اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر،کسان پریشان

 یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنانی سرحد کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کئی بار حملے بھی کئے جا چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version