وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وکلا نے آگاہ کیا کہ ان ریفرنسز میں مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ اس صورتِ حال میں معاونت کے الزام میں حسن اور حسین نواز کے خلاف کیس نہیں چل سکتا۔ ان ریفرنسز میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
مریم نواز کی بریت دو برس قبل سامنے آئی تھی جب کہ نواز شریف حالیہ انتخابات سے کچھ ماہ قبل پاکستان آئے تھے جس کے بعد وہ مختصر سماعت کے بعد ریفرنسز سے بری ہوئے تھے۔