ہوم World سعودی عرب کی جاسوس ڈرونزکی صنعت میں پیش رفت مقامی سطح پر...

سعودی عرب کی جاسوس ڈرونزکی صنعت میں پیش رفت مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی نمائش

0



سعودی عرب کی جاسوس ڈرونزکی صنعت میں پیش رفت، مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی …

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں پہلی بار مقامی سطح پر تیار کئے گئے جاسوس ڈرونز کی نمائش کی گئی،ان ڈرونز کی دارالحکومت ریاض کے شمال میں عالمی دفاعی نمائش منعقد کی گئی،العربیہ کے مطابق ان ڈرونز میں “العنقا – آصف 1 – آصف 2 – ھبوب سمووم جیسے ڈرونز شامل ہیں،یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب کی خصوصی قومی کمپنیوں کی شراکت سے ڈرون کی صنعت کو ترقی دینے کے بعد انہیں ہسپانیہ ، جنوبی افریقہ اور ترکیہ جیسے کئی ممالک کو برآمد کرنے کے لئے بھی تیار ہے،الریاض کے علاقے “ملھم” میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں ان کی ڈرونز کی شمولیت مملکت کی اس میدان میں مثبت ترقی کا ثبوت ہے،العنقا کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سطام القرقاح نے کہا کہ ہم نے حکومتی اداروں کے لئے کئی طیارے بنائے ہیں، ان میں فوجی ،تجارتی اور ترقیاتی فریم ورک کے لئے تیار کئے گئے طیارے شامل ہیں، الیکٹرسٹی کمپنی نے “العنقا ڈرونز” نیٹ ورک کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ہائی وولٹیج برقی ٹاورز کو برقرار رکھنے کے لئے 100 ملین ریال سے زیادہ کی بچت میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے نشاندہی کی کہ “العنقا” نے 25 پیٹنٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ترکیہ نے ان میں سے ایک قابل ذکر تعداد درآمد کی ہے اور ان طیاروں کو ترکیہ میں “مرمرہ” کے نام سے مشہور بندرگاہ پر بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کی خریداری کی بہت زیادہ مانگ کے نتیجے میں حکومت نے پچھلے سال چین سے سول استعمال کے لئے 20 لاکھ ڈرونز درآمد کئے،ایئر سسٹمز کمپنی کے سی ای او سلطان البریکان نے کہا کہ ڈرون مینوفیکچرنگ کا شعبہ ایک امید افزا سیکٹر ہے اور کمپنیوں کے لئے پرکشش کاروبار بن گیا ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ پرائیویٹ فیکٹری میں اپنے کام کے دوران انہوں نے “BB 2” طیارہ اور دیگر ہوابازی کا نظام تیار کیا تھا،اس طیارے کی پرواز کی حد 10 تک گھنٹے اور 200 کلومیٹر تک کی کمیونیکیشن رینج کے علاوہ 5000 میٹر تک کی اونچائی پر پرواز کرسکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version