مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن)اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ مبینہ چاقو حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن کی متعدد گلیاں بند کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا،ترک حملہ آور کل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔