پاکستان کا تاریخی لونر مشن (آئی کیوب-کیو) جمعے کے روز چین سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں قائم اِنسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائیٹ آئی کیوب-کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شینگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے۔
آئی کیوب-کیو آربِٹر میں چاند کی سطح عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب-کیو کو چینگ‘ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو تین مئی بروز جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔
چینگ‘ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیرز میں چھٹا مشن ہے۔
لانچ کےعمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔