ہوم World وہ مرغا جس کو پولیس کی خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنا پڑگئی

وہ مرغا جس کو پولیس کی خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنا پڑگئی

0



وہ مرغا جس کو پولیس کی خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنا پڑگئی

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں مرغوں کی لڑائی کرانے والے شکاریوں سے بازیاب کرائے گئے ایک مرغ کو پولیس کی طرف سے خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع بٹھنڈا میں واقع گاؤں بلوانہ میں پیش آیا، جہاں پولیس کو ایک مقام پر مرغوں کی لڑائی کرائے جانے کی اطلاع ملی۔
پولیس کے چھاپہ مارنے پر شکاری اپنے مرغوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم یہ مرغا زخمی حالت میں وہاں پولیس کو ملا،جسے علاج کے لیے ویٹرنری ہسپتال لیجایا گیا اور اب اسے پولیس کی سکیورٹی میں رکھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مرغوں کی اس لڑائی کے مقابلے میں 200سے زائد لوگ شریک تھے جن میں اکثریت تماشائیوں کی تھی۔ 
پولیس کو مقابلے کی جگہ سے مرغے کے علاوہ 11ٹرافیاں بھی ملیں، جو جیتنے والے مرغوں کے مالکان کو دی جانی تھیں۔پولیس کے مطابق اس مقابلے کا انعقاد کرانے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version