ہوم World ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شخص کے والد کا مؤقف بھی آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شخص کے والد کا مؤقف بھی آگیا

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شخص تھامس میتھیو کروکس کے 53 سالہ والد میتھیو کروکس نے سی این ین کو بتایا کہ وہ یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہوا کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بھی کہنے سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات کریں گے۔
قانون نافذ کرنے والے حکام ننے کہا تھا کہ حملہ آور کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں تھا اور تفتیش کاروں کو دوسرے طریقوں (ڈی این اے) سے انھیں شناخت کرنا پڑا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور 20 سالہ نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے کی گئی ہے۔سیکریٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلی لمی کے مطابق ان کے ایجنٹس نے گولی چلانے والے مشتبہ شخص کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔کروکس کا تعلق پنسلوانیا کے بیتھل پارک سے تھا، ریلی کے مقام سے یہ جگہ تقریباً ایک گھنٹہ دور ہے۔ریاستی ووٹر ریکارڈ کے مطابق وہ ایک رجسٹرڈ ریپبلکن تھے۔تاہم ایک خبر رساں ادارے کے مطابق 17 سال کی عمر میں انھوں نے ایکٹ بلیو کو 15 ڈالر کا عطیہ دیا جو بائیں بازو کی طرف جھکاورکھنے والے اور جمہوری سیاست دانوں کے لئے رقم اکٹھا کرنے والی ایک سیاسی ایکشن کمیٹی ہے۔
پٹزبرگ ٹریبیون ریویو کے مطابق کروکس نے 2022 میں بیتھل پبلک پارک ہائی سکول سے گریجویشن کی۔ اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ انھیں نیشنل میتھ اینڈ سائنس انیشیٹو سے500 ڈالر کا سٹار ایوارڈ بھی ملا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version