اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے سے صاف انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے کام، تعلیم کےبارے میں اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔
“جنگ ” کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری اینٹونی بلنکن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔