ہوم Business پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں حیران کن  کمی ہو...

پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں حیران کن  کمی ہو گئی 

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں مالی سال پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار پر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، مارچ 2024 میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ سے درآمدات میں 50 فیصد کمی ہوئی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے  وزارت تجارت کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکہ سے درآمدات 44 فیصد کم ہوئیں ، مارچ 2024 میں امریکہ سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا ، مارچ 2023 میں امریکہ سے درآمدات 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں،رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکہ سے امپورٹس 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات کا حجم 1 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا ،مارچ میں امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات 43 کروڑ ڈالر رہیں ،مارچ 2023 میں امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 42 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز تھا، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکہ سے برآمدات میں 2.5 فیصد کمی آئی۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں امریکہ کیلئے برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں امریکہ کیلئے برآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالر تھیں ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version