نئی دہلی (ویب ڈیسک) حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو چلتی گاڑی کے ساتھ پلاسٹک تیھیلوں سے بندھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک شہری نے اپنی ریلز بنانے کیلئے دوست کی جان خطرے میں ڈال دی جس میں اس نے گاڑی کے دروازے سے باہر دوست کو باندھا اور گاڑی چلانے کی ویڈیو ریکارڈ کی جسے سومیت ڈوبے نے شیئر کیا ہے اور لکھا کہ بھائی کو سوتے ہوئے جانا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی گاڑی کے دروازے سے پلاسٹک کی مدد سے بندھا ہوا ہے۔
خطرے کے باوجود شہری اس کرتب سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جاسکتا ہے اور کسی خوف کے بغیر گاڑی چلانے والے شخص کو تالی بھی مارتا ہے اور دوسرے دوست سے باتیں بھی کرتا ہے۔ویڈیو سامنے آئی تو انٹرنیٹ صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اپنی ریلز بنانے کیلئے صارف نے اپنے دوست کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔
تنقید کی وجہ سے بعدازاں کمنٹس بند کردیئے گئے ۔