کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو 1.1 ارب ڈالر کے قرض کی آخری قسط اور نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کی غیر رسمی دعوت دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔اس پیش رفت نے عالمی سرمایہ کاروں کو اس شرط پر ابھرتے ہوئے غیر ملکی بانڈز میں نئی پوزیشنیں لینے پر راضی کیا کہ ملک مستقبل کے تمام غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں کامیابی کے ساتھ وقت پر کرے گا۔
جے ایس گلوبل ریسرچ کے مطابق 2024 کے یورو بانڈ کی قیمت 99.36 سینٹ فی کس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کی وجہ سے بانڈز میں تقریباً 5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ریسرچ ہاؤس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستانی غیر ملکی بانڈز بشمول دیگر میں 7 فیصد تک اضافہ ہوا۔