لاہور (ویب ڈیسک) ہونڈا نے اپنی معروف گاڑی ’ ایچ آر وی ‘ پر شاندار آفر متعارف کرواتے ہوئے صارفین کو 4 لاکھ روپے بچانے کا سنہری موقع دیدیا ہے ۔
سماء ٹی وی کے مطابق کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کو پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ ابھی ’ ایچ آر وی ، و ٹی آئی – ایس‘ بک کروائیں اور قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی چھوٹ پائیں ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قریبی ڈیلر شپ پر رابطہ کریں ۔
ہونڈا ایچ آر وی ، وی ٹی آئی – ایس ٹاپ ویرینٹ ہے جس کی قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے آفر کے تحت 74 لاکھ 99 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے ۔اس گاڑی میں 1500 سی سی انجن دیا گیاہے جو کہ 121 ہار س پاور اور 145 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے ، اس میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن دی گئی ہے جو کہ ڈرائیونگ کے احساس کو اور بھی شاندار بنا دیتا ہے ۔
گاڑی میں ایل ای ڈی آٹو ہیڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں جن کے ساتھ ایل ای ڈی ڈی آر ایلز بھی دیئے گئے ہیں ۔ شارک فن اینٹینا اس کے حس میں اضافہ کرتا ہے ، 17 انچ کے الائے رم ، ٹیل گیٹ سپائلر لگای گیاہے ۔