ہوم Pakistan صدر مملکت  کےدستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

صدر مملکت  کےدستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

0



(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کردئیے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا۔

صدر مملکت آصف زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کئے، گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا ، الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، ایوان سے بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 کیا ہے؟

الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیمی بل سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد لایا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم جاری کیا گیا کہ تحریک انصاف کو اس کی مخصوص نشستیں دی جائیں۔

پہلی ترمیم کے مطابق کوئی رکن اسمبلی اپنا سیاسی جماعت سے وابستگی کا پارٹی سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری ترمیم کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے ضروری ہے کہ کسی جماعت نے وقت پر فہرست جمع کروا رکھی ہو۔

پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 میں متعارف کروائی گئی ہے جبکہ دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے،  ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

اس بل کی منظوری کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version