عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں مظاہرین اکٹھے ہو گئے جنہوں نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے اردن حکومت سے اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے مطابین جھڑپیں بھی ہوئیں اور شیلنگ بھی کی گئی ۔