استنبول( ڈیلی پاکستان آن ) ترکیہ کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 بچوں سمیت 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے کیناکلے کے قریب پیش آیا، ڈوبنے والے بچوں اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی پر کتنے تارکین وطن سوار تھے۔
گورنر کیناکلے نے کہا ہے کشتی الٹنے کے بعد 2 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا اور دیگر دو اپنی مددآ پ کے تحت بچنے میں کامیاب ہوئے، ایک طیارہ، دو ہیلی کاپٹر، کوسٹ گارڈ اور دیگر ریسکیو حکام نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن میں حصہ لیا۔